اعصابی نظام کو پرسکون رکھنے والی گابا چائے کیا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)حالیہ دنوں خاص قسم کی چائے گابا چائے عالمی سطح پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ، گابا چائے دراصل چائے کی ایک خاص قسم ہے ، جو عام طور پر لونگ، گرین یا بلیک ٹی سے تیار کی جاتی ہے ۔
اس میں گاما امینو بیوٹیرک ایسڈ (گابا) شامل کیا جاتا ہے ، جو دماغ میں پایا جانے والا ایک قدرتی نیوروٹرانسمیٹر ہے اور اعصابی نظام کو پرسکون رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔گابا دماغی سرگرمی کو سست کرتا ہے ، جس سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے ، بے چینی میں کمی آتی ہے اور نیند بہتر ہوتی ہے ۔اس چائے کی تیاری کا طریقہ عام چائے سے مختلف ہوتا ہے ۔اسے این ایروبک فرمنٹیشن کے عمل سے گزارا جاتا ہے ، جہاں آکسیجن کے بغیر نائٹروجن ماحول میں چائے کے پتوں میں موجود گلوٹامک ایسڈ کو گابا میں تبدیل کیا جاتا ہے ۔ یہ طریقہ پہلی بار سنہ1984 میں جاپان میں متعارف کروایا گیا تھا۔