ہوم ورک میں سستی، بیٹے کو ماں پولیس سٹیشن لے گئی
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے صوبے Zhejiang میں ایک بچے کو ذمہ داری کے ایک غیر متوقع سبق کا سامنا ہوا۔چینی میڈیا کے مطابق بچے کی ماں اسے پولیس سٹیشن لے گئی کیونکہ وہ بچہ اپنا سکول کا کام ہمیشہ بہت تاخیر سے مکمل کرتا تھا۔
شیاؤنگ نامی خاتون نے بیٹے کو چیلنج دیا کہ اگر اس نے سکول کا کام شام 6 بجے تک مکمل نہیں کیا تو وہ اسے پولیس سٹیشن لے جائے گی۔ جب ماں شام 5 بجے گھر آئی تو اس نے دیکھا کہ بیٹا ٹی وی دیکھتے ہوئے نوڈلز کھا رہا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ سکول کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے ۔مگر 6 بجے ماں کو معلوم ہوا کہ اس نے صرف چند الفاظ ہی تحریر کیے تھے ۔ماں بیٹے کو پولیس سٹیشن لے گئی،پولیس اہلکار نے مسکراتے ہوئے بچے کو سکول کا کام پولیس سٹیشن میں مکمل کرنے کی اجازت دی۔حیران کن طور پر بچے نے پورا کام ایک گھنٹے کے اندر مکمل کرلیا جبکہ گھر میں وہ ایسا گھنٹوں میں کرتا تھا۔