روبوٹ نے ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دیدی

روبوٹ نے ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دیدی

ٹوکیو(نیٹ نیوز)ہاف میراتھن اور باکسنگ کے بعد اب روبوٹس ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دینے میدان میں آ گئے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں ‘ایس’ نامی خودکار پنگ پونگ روبوٹ نے بہترین انسانی کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے بعض مواقع پر انہیں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ایس’ کو جاپانی کمپنی سونی کے اے آئی ریسرچ ڈویژن نے تیار کیا ہے اور اسے کسی مسابقتی جسمانی کھیل میں ماہر سطح کی کارکردگی دکھانے والا پہلا روبوٹ قرار دیا جا رہا ہے ، جس نے 5 میں سے 3 مقابلوں میں ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دی۔اس منصوبے کے سربراہ کے مطابق روبوٹ نے یہ کامیابی تیز رفتار ادراک، مصنوعی ذہانت پر مبنی کنٹرول سسٹم اور جدید ترین روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں