وٹامن کا ضرورت سے زائداستعمال صحت کیلئے نقصان دہ
لاہور(نیٹ نیوز)وٹامن ڈی کو انسانی صحت کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اس مفید وٹامن کا غیر متوازن یا ضرورت سے زیادہ استعمال فائدے کے بجائے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق اگر وٹامن ڈی بغیر کسی ٹیسٹ یا ڈاکٹر کے مشورے کے زیادہ مقدار میں لیا جائے تو یہ جسم میں جمع ہو کر مختلف پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے ۔ چونکہ یہ چکنائی میں حل ہونے والا وٹامن ہے ، اس لیے یہ آسانی سے جسم سے خارج نہیں ہوتا اور آہستہ آہستہ زہریلے اثرات دکھا سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق خون میں کیلشیم کی مقدار کا بڑھ جانا (ہائپرکیلسمیا) گردوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ خصوصاً وہ افراد جو 50 ہزار آئی یو جیسی زیادہ مقدار بار بار استعمال کرتے ہیں، انہیں زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔