ٹائپ 1ذیابیطس کے شکار بچوں کے علاج کیلئے نئی دوا منظور

ٹائپ 1ذیابیطس کے شکار بچوں کے علاج کیلئے نئی دوا منظور

نیویارک(نیٹ نیوز)ادویہ ساز کمپنی سانوفی کی دوا زیلڈ (Tzield) کو بچوں میں ٹائپ 1 ذیابیطس کے علاج کیلئے امریکی ریگولیٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) کی منظوری مل گئی ہے ۔

ایف ڈی اے اس وقت زیلڈ کے استعمال کا جائزہ بھی لے رہا ہے تاکہ اسے 8 سال یا اس سے زائد عمر کے اُن مریضوں کے لیے منظور کیا جا سکے جن میں اٹیج 3 ٹائپ 1 ذیابیطس حال ہی میں تشخیص ہوئی ہو ۔کمپنی کو حال ہی میں زیلڈ کے لیے ایک اضافی بایولوجکس لائسنس کی درخواست کی منظوری ملی ہے ، جس کے تحت اس دوا کو بچوں میں اسٹیج 3 ٹائپ 1 ذیابیطس کے آغاز میں تاخیر کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ زیلڈ کو اس وقت برازیل، کینیڈا، چین، یورپی یونین، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں بھی استعمال کی منظوری حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں