لیپ ٹاپ کو سالوں تیز رفتار رکھنے کے آسان طریقے
لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین کے مطابق لیپ ٹاپ کو مسلسل کئی دن تک بند کیے بغیر استعمال کرنے سے اس کی میموری پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔
ہفتے میں کم از کم ایک بار ری سٹارٹ کرنے سے غیر ضروری فائلیں اور بیک گراؤنڈ پروسیس ختم ہو جاتے ہیں، ماہرین کے مطابق بیٹری کو 20 فیصد سے 80 فیصد کے درمیان رکھنا اس کی عمر بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لیپ ٹاپ کو نرم جگہ جیسے بستر یا کپڑوں پر استعمال کرنے سے ایئر کا راستہ بند ہو جاتا ہے، اس لیے سخت اور ہموار سطح پر استعمال بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور فوراً ترجیح دیں۔ مضبوط حفاظتی سافٹ ویئر، ڈیوائس کو ہیکنگ اور دیگر خطرات سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ گرد و غبار لیپ ٹاپ کے وینٹیلیشن سسٹم کو متاثر کر سکتا ہے۔لیپ ٹاپ کو شدید گرمی اور سردی سے بچائیں۔ بہتر کارکردگی کے لیے ہمیشہ 15 سے 20 فیصد سٹوریج خالی رکھنی چاہیے۔