ایگ کافی کا نیا ٹرینڈ، ماہرین صحت نے خبردار کر دیا

ایگ کافی کا نیا ٹرینڈ، ماہرین صحت نے خبردار کر دیا

لاہور(نیٹ نیوز)انٹرنیٹ پر اس وقت ‘انڈے والی کافی’ کا نیا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جسے ‘ویتنامی ایگ کافی’ بھی کہا جاتا ہے، یہ ایک جھاگ دار اور کریمی مشروب ہے۔

 جس میں کافی کو انڈے کی زردی اور میٹھے دودھ کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے۔ اس کافی سے متعلق ماہرِ غذائیت کا کہنا ہے کہ یہ مشروب بظاہر مزیدار اور پرکشش لگتا ہے لیکن اس کے باقاعدہ استعمال سے صحت کو کئی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔کچے یا نیم پکے ہوئے انڈے کی زردی سے انسانی جسم میں سالمونیلا نامی بیکٹیریا منتقل ہو سکتا ہے جو قے ، دست اور بخار کا باعث بنتا ہے۔ کیلوریز بڑھ جاتی ہیں، اس کے نتیجے میں وزن میں اضافہ اور وقت کے ساتھ ساتھ میٹابولک بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ دل کے مریضوں، ذیابیطس کا شکار افراد اور ہائی کولیسٹرول والے لوگوں کو اس کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں