عام لفظ پن کوڈ میں پن کن الفاظ کا مخفف ہے

عام لفظ پن کوڈ میں پن کن الفاظ کا مخفف ہے

سکاٹ لینڈ(نیٹ نیوز)آٹومیٹڈ ٹیلر مشین المعروف اے ٹی ایم کا استعمال تو اب لگ بھگ ہر فرد ہی کرتا ہے اور اکثر اس سے رقم نکلوانے کے لیے پن کوڈ استعمال ہوتا ہے مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ پن کن الفاظ کا مخفف ہے ؟ اس سے مراد پرسنل آئیڈینٹیفکیشن نمبر ہے۔

سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے انجینئر جیمز گڈ فیلو نے پن کوڈ ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا تھا۔1966 میں انہوں نے اے ٹی ایم مشین اور پن کوڈ کا پیٹنٹ رجسٹر ڈکرایا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جیمز گڈ فیلو کے ساتھ ہی ان کے حریف جان شیپرڈ بیرن کو بھی اے ٹی ایم مشین کا موجد قرار دیا جاتا ہے مگر جیمز گڈ فیلو نے اس کا پیٹنٹ سب سے پہلے جمع کرایا تھا جبکہ جان شیپرڈ نے مشین سے پیسے نکلوانے کے لیے ریڈیو ایکٹیو ڈیوائس کو تیار کیا تھا۔اس کے مقابلے میں جیمز گڈ فیلو نے آٹو میٹڈ سسٹم کو انکرپٹڈ کارڈ اور پن نمبر کے ساتھ تیار کیا جس کا استعمال اب دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں