بڑھتی عمر میں جوڑوں کی لچک برقرار رکھنے کے طریقے

بڑھتی عمر میں جوڑوں کی لچک برقرار رکھنے کے طریقے

لاہور(نیٹ نیوز)بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جسم میں جوڑوں کو لچکدار رکھنے والا مادہ کم ہونے لگتا ہے جس سے جوڑ اکڑ جاتے ہیں ۔

 ماہرین نے جوڑوں کو صحت مند رکھنے کیلئے اہم تجاویز دی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق روزانہ چہل قدمی، تیراکی یا سائیکل چلانا جوڑوں میں چکناہٹ بڑھاتا ہے ،زیادہ وزن گھٹنوں اور کولہوں پر دباؤ بڑھاتا ہے اور کارکردگی کو متاثر کرتا ہے ، اس لیے متوازن غذا کے ذریعے وزن کم رکھنا ضروری ہے ۔جوڑوں کی روانی کے لیے پانی بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لیے دن بھر مناسب مقدار میں پانی پینا ضروری ہے ۔اومیگا 3 سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں،مچھلی، اخروٹ اور السی کے بیج جسم میں سوزش کے محرکات کو کم کرتے ہیں اور جوڑوں کو لچکدار رہنے میں مدد دیتے ہیں۔ اچانک ورزش شروع نہیں کرنی چاہیے ،پہلے ہلکی سٹریچنگ کریں۔ صحیح انداز میں بیٹھنا اور کھڑا ہونا جوڑوں پر غیر ضروری دباؤ کم کرتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں