ڈوپامین کی بحالی سے الزائمرز میں یادداشت بحال ہونیکی امید
کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)جرنل نیچر نیورو سائنس میں شائع تحقیق میں ڈوپامین کا ایک نیاکردار سامنے آیا ہے ،یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اروائن سکول آف میڈیسن سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر کئی اگراچی پر مشتمل محققین کی ٹیم نے اپنی تحقیق میں اینٹورہینل کورٹیکس پر توجہ دی۔ یہ حصہ یادداشت کے لیے نہایت اہم ہے ۔
پچھلی تحقیق میں ٹیم یہ دریافت کر چکی تھی کہ اس حصے میں یادداشت بنانے کے لیے ڈوپامین نہایت ضروری ہے ۔اس نئی تحقیق میں انہوں نے جانچنے کی کوشش کی کہ کیا ڈوپامین کے اس نظام میں خرابی الزائمرز بیماری میں یادداشت کی کمزوری کی وجہ بنتی ہے ۔چوہوں پر تجربات میں معلوم ہوا کہ اینٹورہینل کورٹیکس میں ڈوپامین کی مقدار معمول کے مقابلے میں پانچویں حصے سے بھی کم رہ گئی تھی اور دماغی خلیے ایسے محرکات پر صحیح ردِعمل نہیں دے رہے تھے جنہیں عام حالات میں سیکھا جانا چاہیے تھا۔