پانچ غباروں کو طویل مدت تک ہوا میں اچھالنے کا ریکارڈ
آئیڈاہو (نیٹ نیوز)تواتر کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے امریکی شہری ڈیوڈ رش نے ایک نئے ساتھی کے ساتھ مل کر پانچ غباروں کو ہوا میں رکھنے کے طویل ترین وقت کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے ایلکس گوش کے ساتھ یہ چیلنج لیا۔ ایلکس نے اس سے قبل کبھی کوئی ریکارڈ بنانے کی کوشش نہیں کی۔دونوں نے یہ چیلنج بوئس میں وائے ایم سی اے کے ریکٹ بال کورٹ میں مکمل کیا۔ڈیوڈ رش کے مطابق ہدف 10 منٹ تھا اور ان کی کوشش تقریباً 9 منٹ 58 سیکنڈ پر ختم ہونے والی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ایک غبارہ تیزی سے زمین کی طرف گرنے لگا۔ ان کا ہاتھ اس تک نہیں پہنچ سکتا تھا تو انہوں نے دوڑ کر چھلانگ لگائی اور ایک کک مار کر اسے دوبارہ ہوا میں اچھال دیا، ریکارڈ کل 16 منٹ اور 25 سیکنڈ تک جاری رہا، جو ٹائٹل جیتنے کے لیے کافی تھا۔