مگرمچھوں سے بھرے دریا میں 55 کلومیٹر تیراکی کاریکارڈ

مگرمچھوں سے بھرے دریا میں 55 کلومیٹر تیراکی کاریکارڈ

سڈنی(نیٹ نیوز)اینڈی ڈونلڈ سن نے مگرمچھوں سے بھرے دریا میں طویل ترین فاصلے تک کم وقت میں تیراکی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اینڈی ڈونلڈ سن اور ان کی ٹیم مغربی آسٹریلیا کے خطے کمبرلے میں واقع دریائے اورد میں تیرنے کے خطرے سے آگاہ تھے جہاں ڈھائی میٹر لمبے مگرمچھ بھرے ہوئے ہیں۔اینڈی ڈونلڈ سن نے اس دریا میں تنہا تیرنے کا اعلان کیا تھا اور انہیں مجموعی طور پر 55 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ ڈونلڈ سن نے بتایا کہ اس طرح کے کھلے پانی میں تیرنا کافی اعصاب شکن ہوتا ہے کیونکہ وہاں مسلسل جنگلی حیات سے خطرہ لاحق رہتا ہے ، مگر پھر بھی لوگ اس دریا کو روزانہ استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے Kununurra سے دریا میں تیرنا شروع کیا اور 11 گھنٹے اور 52 منٹ تک تیرتے رہے ۔ اس ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کے بعد اینڈی ڈونلڈ سن نے بتایا کہ \'یہ جادوئی سفر تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں