18 بار لاٹری جیتنے والے شخص نے کامیابی کا راز بتا دیا
آئیڈاہو (نیٹ نیوز)امریکی ریاست آئیڈاہو کے رابرٹ بیون نے 18 ویں بار لاٹری جیت کر ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔حال ہی میں رابرٹ بیون نے ‘1,000,000 کنگ سکریچ گیم’ میں 50,000 ڈالرز کا انعام حاصل کیا۔
آئیڈاہو لاٹری حکام کے مطابق رابرٹ بیون کی خوش قسمتی کا سلسلہ 1997ء میں شروع ہوا جب اُنہوں نے ایک خصوصی پروموشن میں شیورلے بلیزر گاڑی جیتی تھی۔اس کے بعد وہ مختلف اوقات میں کئی انعامات جیت چکے ہیں جن میں 200,000 ڈالرز تک کی بڑی رقم بھی شامل ہے ۔رابرٹ بیون سے جب حکام نے مسلسل کامیابی کا راز پوچھا تو اُنہوں نے جذباتی جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری اصل خوش قسمتی 40 سال تک ایک ہی ذہین اور شاندار عورت کے ساتھ زندگی گزارنا ہے ۔