امریکا ، ہوٹل نے کیک کاٹنے کے 30ہزار چارج کرلیے

امریکا ، ہوٹل نے کیک کاٹنے کے 30ہزار چارج کرلیے

امریکا(نیٹ نیوز)جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے بیورلی ہلز کے ایک ہوٹل کی جانب سے کیک کاٹنے کے پیسے لیے گئے ۔

ایک خاتون فوڈ انفلوئنسر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک ہوٹل کے روف ٹاپ پر کھانا کھایا جہاں انہوں نے کیک بھی کاٹا۔فوڈ انفلوئنسر کی جانب سے انسٹاگرام پر بتایا گیا کہ ہوٹل انتظامیہ نے کیک کاٹنے کے 110 ڈالرز یعنی پاکستانی 30 ہزار 641 روپے چارج کیے ہیں، خاتون نے اپنی ویڈیو میں بل کو بھی دکھایا اور کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے فی بندہ 10 ڈالر چارج کیے گئے جس کیلئے ہمیں پہلے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ انتظامیہ کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت افسوس ہے کہ مہمانوں کو صحیح طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، انتظامیہ نے خاتون کو کیک کاٹنے کی فیس واپس کرنے کا بھی کہا اور ساتھ ہی اعلان بھی کیا کہ فی بندہ کیک کاٹنے کا چارج 10ڈالر سے کم کر کے 5 ڈالر کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں