امریکی پروازوں میں چرس لیجانے کی اجازت،سرپرائز کیساتھ
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکہ میں ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر آئی ہے کہ وہ اب مقامی پروازوں کے دوران طبی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی چرس یعنی میڈیکل ماریجوانا اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ایک اہم شرط بھی ہے ۔
امریکی ائیرپورٹس پر سکیورٹی کے ذمہ دار ادارے ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے اپنے قوانین میں یہ تبدیلی کی ہے ، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مسافر کے پاس چھوٹے پیمانے پر قانونی میڈیکل ویڈ ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان کم ہے ، بشرطیکہ وہ ایسے ریاست میں سفر کر رہے ہوں جہاں ماریجوانا قانونی ہے ۔ ٹی ایس اے کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اہلکاروں کو چرس ملتی ہے اور انہیں شک ہوتا ہے کہ اس سے خلاف ورزی ہو رہی ہے ، تو وہ اب بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ڈیوٹی افسر کا فیصلہ ہی آخری مانا جائے گا۔