وہ منفرد عمارت جسے تعمیراتی عجوبہ قرار دیا جاتا ہے

وہ منفرد عمارت جسے تعمیراتی عجوبہ قرار دیا جاتا ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے شہر چونگ چنگ میں ایک ایسی عمارت موجود ہے جو کہ واقعی دنگ کر دینے والی ہے ۔

ویسے تو عام بلند و بالا عمارات سطح زمین سے آسمان کی طرف جاتی ہیں مگر چونگ چنگ کی دی کرسٹل نامی عمارت اپنی نوعیت کی منفرد عمارت ہے ۔اس عمارت کی خاص بات یہ ہے کہ یہ عمودی یعنی زمین سے سیدھی اوپر نہیں جا رہی بلکہ افقی ہے یعنی ایک لکیر کی طرح دائیں سے بائیں کی جانب پھیلی ہوئی ہے ۔درحقیقت اس عمارت کو دنیا کی سب سے بلند افقی عمارت قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ متعدد عمودی ٹاور زکے اوپر ٹکی ہوئی ہے ۔اسے کیپٹل لینڈ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس عمارت پر ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز خرچ کیے گئے ۔اس کے باہری حصے میں 3 ہزار گلاس پینلز اور اس کے اردگرد 5 ہزار المونیم پینلز موجود ہیں۔300میٹر لمبی یہ افقی عمارت 4 بڑے حصوں پر مشتمل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں