وزن گھٹانے والے انجیکشنز، چھٹیاں لینے کی شرح کم کر سکتے
لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے والے انجیکشنز نہ صرف موٹاپا گھٹانے میں مدد دے رہے ہیں بلکہ لوگوں کی بیماری کی وجہ سے چھٹیاں لینے کی شرح بھی آدھی کرسکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق نو ماہ بعد وہ مریض جنہیں یہ انجیکشنز تجویز کیے گئے تھے اُن کے کام کرنے کی صلاحیت میں واضح بہتری آئی۔ بیماری کے باعث غیر حاضری میں 45 فی صد کمی دیکھی گئی، جبکہ پانچ دن یا اس سے زیادہ طویل غیر حاضری کے کیسز 56 فی صد کم ہوگئے ۔محققین نے اوویوا کے ٹیئر 3 ویٹ مینجمنٹ پروگرام میں شامل این ایچ ایس کے 1270 مریضوں کا جائزہ لیا۔ زیادہ تر مریضوں کو سمیگلوٹائڈ دی گئی جو اوزیمپک کے نام سے فروخت ہوتی ہے ۔نو ماہ کے بعد مریضوں نے اوسطاً اپنے جسمانی وزن کا12.4 فی صد کم کیا جبکہ ان کا اوسط بی ایم آئی45 سے کم ہوکر 39 تک آگیا۔