روس کی خلائی راکٹوں پر اشتہارات چھاپ کر کمائی شروع
ماسکو(نیٹ نیوز)روس نے اپنے خلائی راکٹوں پر اشتہارات لگا کر کروڑوں روبیلز کمانے شروع کر دئیے ۔
گزشتہ برس روسی پارلیمنٹ ڈوما میں ایک بِل منظور کیا گیا جس کے بعد ملک کی خلائی ایجنسی روس کوسموس کو اپنے راکٹوں پر بڑے برانڈز کے لوگو اور ان کے سلوگن چھاپ کر معاوضہ وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔ایجنسی اپنی پہلی اشتہاری مہم متعدد قومی برانڈز کے اشتہار چھاپ کو مکمل کر چکی ہے ۔ رواں برس جنوری سے روس کوسموس نے اپنے خلائی راکٹوں پر اشتہارات دِکھانے شروع کر دئیے ہیں اور نجی کمپنیوں سے کروڑوں روبیلز کمائے ہیں۔ اشتہارات کی قیمت ایک خاص فارمولے سے طے کی جاتی ہے جس میں اشتہار کی جگہ، راکٹ کی سطح کا سائز اور مہم کا دورانیہ دیکھا جا سکتا ہے ۔اس حوالے سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ مارکیٹنگ کی ان کوششوں سے ہائی پروفائل پی آر ممکن ہو سکتی ہے ۔