سائنسدان معدوم پرندہ دنیا میں واپس لانے کے قریب

سائنسدان معدوم پرندہ دنیا میں واپس لانے کے قریب

ٹیکساس (نیٹ نیوز)اربوں ڈالر مالیت رکھنے والی ڈی ایکسٹنکشن کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اور صدیوں پہلے معدوم ہوچکے پرندے جائنٹ موآ کو دوبارہ زندہ کرنے کے ایک اور اہم مرحلے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

امریکی ریاست ٹیکساس کی مقامی کمپنی کولوسل بائیو سائنسز کے اعلان کے مطابق کمپنی نے ایک ایسا مصنوعی انڈا تیار کیا ہے جسے کمپنی جائنٹ موآ کی واپسی کے لیے نہایت اہم قرار دے رہی ہے ۔ یہ دیوہیکل پرندہ تقریباً 500 سال پہلے معدوم ہوگیا تھا۔کمپنی کے مطابق اُس نے اس نئے مصنوعی انڈے سے کامیابی کے ساتھ 26 چوزے نکال لیے ہیں۔ یہ انڈا اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے بڑے پیمانے پر اور مختلف سائزز میں تیار کیا جاسکے ۔ یہی بائیو ٹیک کمپنی اس سے پہلے یہ سنسنی خیز دعویٰ بھی کرچکی ہے کہ اُس نے خوفناک قدیم بھیڑیے ڈائر وولف کو دوبارہ زندہ کردیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں