خاتون کی عروسی جوڑا پہن کر برفیلے پہاڑوں پر سکیئنگ
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی خاتون نے عروسی جوڑا پہن کر پری ویڈنگ شوٹ کیلئے سکیئنگ کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو عروسی لباس پہن کر پیرس کے برفیلے پہاڑوں پر سکیئنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھارتی خاتون ہیںسوشل میڈیارپورٹس کے مطابق جو پیرس میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے شادی سے قبل انوکھے انداز میں اپنا فوٹو شوٹ کروایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے ہمراہ ان کے ہونے والے شوہر بھی موجود ہیں جنہوں نے 3 گھنٹے تک سکیئنگ کی۔سوشل میڈیارپورٹس کے مطابق کہا گیا ہے کہ خاتون کا لہنگا پہن کر سکیئنگ کرنے کا مقصد بھارتی ثقافت اور سکیئنگ کے ذریعے مہم جوئی کے کھیلوں میں براؤن خواتین کو نمایاں کرنا تھا۔