غیر قانونی طور پر رکھے لاکھ سے زائد کاکروچز پکڑے گئے

 غیر قانونی طور پر رکھے لاکھ سے زائد کاکروچز پکڑے گئے

نیو ساؤتھ ویلز (نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں محکمہ تحفظِ ماحول کے حکام نے ایک منفرد اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کے پاس سے ایک لاکھ سے زیادہ زندہ کاکروچ برآمد کر لیے ہیں۔

 یہ تمام کاکروچ ملک میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے تھے اور انہیں تجارتی پیمانے پر پالا جا رہا تھا۔حکام کے مطابق، آسٹریلیا کی تاریخ میں غیر ملکی بغیر ریڑھ کی ہڈی والے جانداروں کو اتنی بڑی تعداد میں ضبط کرنے کا یہ پہلا اور سب سے بڑا واقعہ ہے ۔حکام کے مطابق یہ واقعہ نیو ساؤتھ ویلز ریاست کے شہر باتھرسٹ میں پیش آیا، جہاں ایک کاروباری بریڈر کے پاس سے مڈگاسکر ہِسنگ اور ڈوبیا نسل کے کاکروچ پکڑے گئے ۔ ان کی مجموعی مالیت تقریباً دو لاکھ آسٹریلوی ڈالر بتائی گئی ہے ، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں