ایک ہی کھانا، مگر مختلف جسمانی ردعمل کیوں ہوتا ہے

ایک ہی کھانا، مگر مختلف جسمانی ردعمل کیوں ہوتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)ہم اکثر یہ بات دیکھ کر حیران ہوتے ہیں کہ کچھ لوگ دل کھول کر کھاتے ہیں مگر پھر بھی دبلے پتلے رہتے ہیں، جبکہ کچھ افراد معمولی سی اضافی غذا لینے سے بھی وزن بڑھنے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

مگر سائنس کے مطابق اس کی وجہ صرف کھانے کی مقدار نہیں بلکہ انسانی جسم کا اندرونی نظام ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق کچھ افراد فطری طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے ، جبکہ زیادہ بیٹھنے والے افراد میں وزن بڑھنے کا رجحان زیادہ ہوتا ہے ۔دوسرا اہم عنصر ہارمونز ہیں جو بھوک اور پیٹ بھرنے کے احساس کو کنٹرول کرتے ہیں۔ تیسری وجہ میٹابولزم ہے ، جسے جسم کی ‘‘اندرونی بھٹی’’ بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ نظام خوراک کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے ، اور ہر انسان میں اس کی رفتار مختلف ہوتی ہے ۔ کچھ مخصوص جینز بھوک کو بڑھانے اور جسم میں چربی جمع کرنے کے رجحان کو بڑھا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں