وہ پھل جسے کھانا آپ کو مچھروں کا پسندیدہ شکار بناتاہے

 وہ پھل جسے کھانا آپ کو مچھروں کا پسندیدہ شکار بناتاہے

نیو یارک(نیٹ نیوز)مچھروں کو دنیا کا سب سے قاتل جاندار سمجھا جاتا ہے ۔اب دریافت ہوا ہے کہ دنیا بھر میں مقبول ایک عام پھل آپ کو مچھروں کیلئے بہت زیادہ پرکشش بنا دیتا ہے ۔۔

امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کیلے کھانے والے افراد کا خون چوسنا مچھروں کو بہت زیادہ پسند ہوتا ہے ۔اسی طرح انگور بھی لوگوں کو مچھروں کے لیے پرکشش بنا دیتے ہیں۔ مچھر کچھ رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ کچھ سے دور رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق مچھر بظاہر بو کو استعمال کرکے قریب موجود ہدف کا تعین کرتے ہیں، جب وہ مخصوص مرکبات جیسے ہماری سانس سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سونگھتے ہیں، تو اس کے بعد مخصوص رنگوں کو سکین کرتے ہیں اور پھر اس جانب بڑھتے ہیں۔سرخ رنگ مچھروں کو بہت زیادہ پسند ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہماری جلد سے سرخی مائل رنگت چھلکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں