گھر کی صفائی ستھرائی کے لیے روبوٹ لانچ کردیا گیا
نیو یارک(نیٹ نیوز)اب آپ کو کام کاج سے تھک کر گھر آنے کے بعد بستر ٹھیک کرنے ، کپڑے سمیٹنے یا کھلونا اٹھانے کی فکر نہیں کرنی پڑے گی۔
امریکہ کی ایک نئی کمپنی ویو روبوٹکس نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو آپ کی غیر موجودگی میں گھر کے یہ سارے کام خود بخود کر دے گا۔اس روبوٹ کا نام آئزک ون رکھا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خاص طور پر گھروں کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔سان فرانسسکو میں قائم ویو روبوٹکس نے اس روبوٹ کی پری آرڈر بکنگ بھی شروع کر دی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایزک 1 کو خاص طور پر گھروں میں استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے ، جبکہ زیادہ تر جدید روبوٹس فیکٹریوں اور گوداموں میں کام کرنے کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد لوگوں کو روزمرہ کے ان کاموں سے نجات دلانا ہے جن سے وہ اکتا جاتے ہیں۔