امریکا بلند بلڈنگ پر شادی کی پیشکش، روسی جوڑا گرفتار

امریکا بلند بلڈنگ پر شادی کی پیشکش، روسی جوڑا گرفتار

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا کے شہر نیویارک میں واقع مشہور ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کی چوٹی پر مبینہ طور پر شادی کی پیشکش اور احتجاجی بینر آویزاں کرنے والے روسی کلائمبر جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ویڈیو میں 2 افراد، جو چہرے پر ماسک اور سیاہ لباس میں ملبوس تھے ، عمارت کے مرکزی اینٹینا کی چوٹی پر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے دکھائی دئیے ۔جوڑے نے تقریباً 443 میٹر کی بلندی پر ایک بینر بھی آویزاں کیا، جس پر درج تھا، جب محبت کی طاقت، طاقت کی محبت پر غالب آ جاتی ہے تو دنیا امن کو پہچان لیتی ہے ۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں اس حصے تک کیسے پہنچے ۔ روسی کلائمبر وانیا بیرکس اور انجیلا نیکولاؤ کے نام سے ہوئی۔یہ دونوں 2024 میں نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم ‘اسکائی واکرز - اے لو اسٹور’ میں بھی نظر آ چکے ہیں، جس میں ان کی مشترکہ دلچسپی روف ٹاپنگ کو دکھایا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں