مسافر دورانِ پرواز طیارے کی کھڑکی سے باہر نکل گیا

مسافر دورانِ پرواز طیارے کی کھڑکی سے باہر نکل گیا

لاہور(نیٹ نیوز)یونان سے جرمنی جانے والا 1 مسافر دورانِ پرواز طیارے کی کھڑکی سے تقریباً باہر نکل گیا۔

یونانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یورپی ایئر لائن رائن ایئر کی ایک پرواز کے دوران اس وقت پیش آیا جب طیارے کے ایک انجن سے الگ ہونے والا ٹکڑا دورانِ پرواز کھڑکی سے ٹکرا گیا، جس سے کھڑکی فضا میں اپنی جگہ سے الگ ہو گئی۔ عینی شاہدین اور حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورانِ پرواز کھڑکی سے باہر نکلنے والے مسافر کو دیگر مسافروں نے واپس اندر کھینچ لیا۔ متاثرہ مسافر سربیا کا ایک سیاح ہے ، جو یونان کے شہر تھیسالونیکی سے جرمنی کے شہر میمنگن جانے والی پرواز میں سوار تھا۔اسے رگڑ لگنے سے معمولی زخم آئے ہیں اور احتیاطاً ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اس کی حالت تسلی بخش ہے جبکہ طیارے نے معمول کے مطابق بحفاظت لینڈنگ کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں