پائلٹ نے آسمان پر I\'m Bored لکھ دیا، انوکھی پرواز وائرل

پائلٹ نے آسمان پر I\'m Bored لکھ دیا، انوکھی پرواز وائرل

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک طیارے کے پائلٹ نے ٹیسٹ فلائٹ کے دوران اپنی پرواز کے راستے سے آسمان پر I'm Bored (میں بور ہو رہا ہوں) تحریر کر دیا، یہ غیر معمولی فلائٹ پیٹرن سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

 طیارہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے لیورپول سے روانہ ہوا اور تقریباً 2 گھنٹے تک ویرل جزیرہ نما، چیشائر اور شمالی ویلز کے فضائی علاقے میں پرواز کرنے کے بعد دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر مرسی سائیڈ واپس لینڈ کر گیا۔فلائٹ آپریشن حکام کے مطابق 20 سالہ فلائنگ انسٹرکٹر نے پائپر ٹوماہاک طیارے میں ایک پرزہ تبدیل کیے جانے کے بعد معمول کی ٹیسٹ فلائٹ انجام دی تھی تاکہ طیارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے ۔آپریشن منیجر وین بیریٹ نے کہا ہے کہ غالباً پائلٹ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران بور ہو رہا تھا، اسی لیے اس نے یہ الفاظ لکھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...