20منٹ تھری ڈی پرنٹڈ کانٹیکٹ لینز بنانے والی ٹیکنالوجی

 20منٹ تھری ڈی پرنٹڈ کانٹیکٹ لینز بنانے والی ٹیکنالوجی

لاہور(نیٹ نیوز)محققین نے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کے ذریعے مستقبل میں تھری ڈی پرنٹڈ، آرڈر پر کانٹیکٹ لینز صرف 20 منٹ میں تیار کیے جا سکیں گے ۔

جرنل مٹیریل اینڈ ڈیزائن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ لینز مریض کی آنکھ کے مطابق ڈیزائن، تیار اور ایک ہی آپٹومیٹرسٹ کے وزٹ کے دوران فراہم کیے جا سکیں گے ، جس سے کانٹیکٹ لینز کی تیاری کے روایتی طریقہ کار میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے ۔کینیڈا کی یونیورسٹی آف واٹرلو سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر شرلی تانگ کا کہنا تھا کہ سائنس دان اس پیشرفت پر بہت پُرجوش ہیں کیونکہ یہ انہیں ایسے کانٹیکٹ لینز کے قریب لے جاتی ہے جو واقعی ہر مریض کے لیے ذاتی نوعیت کے ہوں اور یہ ٹیکنالوجی مریض کی آنکھ کی ساخت کے مطابق لینز تیار کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...