برطانیہ،عدالت کے نیچے دفن 800برس قدیم قلعہ دریافت
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے شہر چیسٹر میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے چیسٹر کراؤن کورٹ کے نیچے تقریباً 800 برس قدیم قرونِ وسطیٰ کے ایک قلعے کا حصہ دریافت کر لیا۔
جس کی نشاندہی حیران کن طور پر صرف ایک اسمارٹ فون کی روشنی کی مدد سے ہوئی۔ماہرِ آثارِ قدیمہ سٹیورٹ اینزورتھ نے عدالت کے نیچے ایک تاریک راہداری میں اپنے موبائل فون کی روشنی ڈالی تو انہیں دیوار کی چنائی میں اچانک واضح فرق نظر آیا۔ان کے مطابق دیوار دائیں زاویے پر مڑ کر نظروں سے اوجھل ہو جاتی تھی، جبکہ تنگ جگہ کے باعث آگے جانا ممکن نہیں تھا۔بعد ازاں ماہرین نے پتھروں اور تعمیراتی انداز کا موازنہ نورمن دور کے قلعے کے باقی ماندہ حصوں سے کیا، جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ زیرِ زمین دیوار کا یہ حصہ 18 ویں صدی کا نہیں بلکہ قرونِ وسطیٰ کے دور سے تعلق رکھتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments