انسان کو چند منٹ میں ٹھنڈا کرنیوالاہیومن فریج تیار
ٹوکیو(نیٹ نیوز)موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی کے پیشِ نظر جاپان نے انسانوں کو فوری ٹھنڈک پہنچانے کیلئے منفرد ہیومن فریج تیار کر لیا۔
یہ جدید کولنگ سسٹم جاپانی کمپنی اور صنعتی آلات بنانیوالی کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے ، جو طاقتور ٹھنڈی ہوا کے ذریعے چند ہی منٹ میں جسم کا درجۂ حرارت کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ کولنگ یونٹ تقریباً 7 فٹ اونچا اور 3.9 فٹ چوڑا ہے ، جبکہ اس کا ڈیزائن وینڈنگ مشین یا ریفریجریٹر سے مشابہت رکھتا ہے ۔کمپنی کے مطابق اس کولنگ یونٹ میں تقریباً 10 منٹ گزارنے سے ہیٹ ایگزاسشن کی علامات میں نمایاں کمی آ سکتی ہے ۔یونٹ کے اندر کا درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے ، جبکہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ کی ٹھنڈی ہوا براہِ راست سر، گردن، کندھوں اور کمر پر ڈالی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments