چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے قتل پر اظہار افسوس
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے قتل پر اظہارِ افسوس کیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کر دیا، مستونگ حملے میں شہید جج عبدالحکیم کاکڑ اور سکیورٹی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی ہے، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس عطا فرمائے، مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والی جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس ملتوی کر دی گئی، عدلیہ بلوچستان کی شہداء کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تشدد اور دھمکیاں انصاف کی فراہمی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، پاکستان کی عدلیہ قانون کی حکمرانی کے لئے اپنے عزم پر قائم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments