ہمیشہ جوان رہنے کیلئے سمندری جاندار میں امید کی کرن
لاہور(نیٹ نیوز)صدیوں سے انسان بڑھاپے کو روکنے اور ہمیشہ جوان رہنے کا خواب دیکھتا آیا ہے ،اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کی امید ایک ننھے سے سمندری جاندار سے وابستہ ہو سکتی ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق ایک خاص قسم کی جیلی فش میں موجود حیاتیاتی خصوصیات عمر رسیدگی کو سمجھنے اور مستقبل میں اس پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔تحقیق کا مرکز ‘‘ہائیڈریکٹینیا سمبیولانگیکارپس’’ نامی جیلی فش ہے ، جس میں اپنے جسم کو دوبارہ تخلیق کرنے کی غیر معمولی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ سمندری جاندار اپنے منہ کے اندر موجود مخصوص خلیات کی مدد سے اپنے جسم کے مختلف حصوں کو دوبارہ بنا سکتا ہے ، ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی حیرت انگیز تخلیقی صلاحیتیں انسانی جسم میں بڑھاپے ، بیماریوں اور خراب ٹشوز کی مرمت سے متعلق نئی راہیں کھول سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments