یونان:انہدام کے باوجود شہریوں کے زیرِ استعمال پُل
ایتھنز(نیٹ نیوز)یونان میں ستمبر 2023 میں آنے والے تباہ کن طوفان ڈینیئل نے یونان، بلغاریہ اور ترکی میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، یونان کے علاقے تھیسالی میں سیلاب کے باعث 79 پل ناقابلِ استعمال ہو گئے۔
جن میں پلائیوپیرگوس پل بھی شامل تھا، جو درمیان سے بیٹھ کر منہدم ہو گیا۔یہ پل ٹیمپی اور اگیا کی ساحلی آبادیوں کو آپس میں ملانے کا ایک اہم راستہ ہے ۔ اگرچہ حکام نے پل کو 2023 سے ٹریفک کے لیے بند قرار دے رکھا ہے لیکن اسے مکمل طور پر بند یا محفوظ نہیں کیا گیا۔ جس کے باعث بعض شہری انتباہی بورڈز کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس پر سے گزر رہے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق کئی ڈرائیور طویل متبادل راستہ اختیار کرنے کے بجائے وقت اور ایندھن بچانے کے لیے یہی خطرناک راستہ استعمال کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments