جسم میں موجود چربی صرف اضافی وزن کا باعث نہیں
نیو یارک(نیٹ نیوز)تحقیق میں سائنس دانوں نے واضح کیا ہے کہ جسم میں موجود چربی صرف اضافی وزن کا باعث نہیں بنتی بلکہ یہ ایک اہم عضو ہے ، جو توانائی ذخیرہ کرنے ، ہارمونز بنانے اور جسم کے میٹابولزم کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
اگرچہ جسم میں ضرورت سے زیادہ چربی ذیابیطس، دل کے امراض اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہے لیکن غیر معمولی طور پر چربی کی کمی بھی اتنی ہی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔تحقیق میں فیملیل پارشل لیپوڈسٹریفی ٹائپ 2 نامی ایک نایاب جینیاتی بیماری پر توجہ دی گئی جس میں جسم کے مخصوص حصوں سے چربی غیر معمولی طور پر ختم ہو جاتی ہے یا اس کی تقسیم متاثر ہوتی ہے ۔ اس کیفیت کے نتیجے میں مریض ذیابیطس اور دیگر میٹابولک بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔امریکا کی محقق ڈاکٹر ایلف اورال اور ان کی ٹیم نے اس بیماری سے متاثرہ مریضوں پر تحقیق کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments