اداکار کے چہرے والی لیٹس نے سب کی توجہ حاصل کرلی
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سپر مارکیٹ سے سبزیاں خریدتے وقت اب خریداروں کو ایک انوکھا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
لیٹس (سلاد کے پتے ) کی پیکنگ پر معروف جاپانی اداکار تاتسویا فوجیوارا کا چہرہ چھاپا گیا ہے ، جس نے سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا دی ہے ۔یہ منفرد مہم جاپانی فوڈ کمپنی اجینوموٹو نے ایک زرعی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر شروع کی ہے ، جس کا مقصد گرمیوں میں لیٹس کے ضیاع کو کم کرنا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں گرمیوں کے دوران (جب لیٹس کی پیداوار سب سے زیادہ ہوتی ہے ) 60 فی صد سے زائد لوگ اسے خراب ہونے کی وجہ سے ضائع کر دیتے ہیں۔مہم کے لیے تاتسویا فوجیوارا نے اپنی تصویر استعمال کرنے کی اجازت دی تاکہ خریداروں کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments