اولاد کی آمد سے ماں کی صحت زیادہ متاثر ہوتی ہے :تحقیق

اولاد کی آمد سے ماں کی صحت زیادہ متاثر ہوتی ہے :تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں دریافت ہوا کہ باپ کے مقابلے میں ماں کی صحت اولاد کی آمد سے زیادہ متاثر ہوتی ہے ۔

جرنل آف فیملی سٹڈیز میں شائع تحقیق میں اولاد کی آمد کے بعد ماں اور باپ پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ باپ بننے سے قبل یا بعد میں مردوں کی صحت میں کوئی خاص تبدیلیاں نہیں آتیں۔اس کے مقابلے میں خواتین میں یہ معاملہ مختلف ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پر اگر کسی خاتون کا ایک بچہ ہے یا ان کے بچے لڑکپن کی عمر میں پہنچ گئے ہیں تو ڈپریشن کی زیادہ علامات کا سامنا ہوتا ہے ۔اس کے مقابلے میں 2 یا اس سے زائد چھوٹے بچوں کی ماؤں کی صحت بہتر ہوتی ہے ۔صحت سے جڑے رویوں کے حوالے سے تحقیق میں دریافت ہوا کہ سب سے نمایاں فرق جسمانی سرگرمیوں پر پڑتا ہے اور مردوں کے مقابلے میں خواتین ورزش سے زیادہ دور ہوتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...