پہلی بار طیارے کی مسلسل 24گھنٹوں سے زائد پرواز

پہلی بار طیارے کی مسلسل 24گھنٹوں سے زائد پرواز

سڈنی(نیٹ نیوز) پہلی بار ایک طیارے نے بلارکے 24 گھنٹے سے زائد وقت تک پرواز کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔جی ہاں واقعی آسٹریلیا کی قنطاس ائیرویز کے ایک طیارے نے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل پرواز کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔

ائیربس کمپنی کا نیا اے 350 طیارہ میلبرن سے پرواز کرکے فرانس کے شہر تولوز پر اترا اور اس دوران 24 گھنٹے 24 منٹ تک فضا میں پرواز کرتا رہا۔کمپنی کی جانب سے اس طیارے کو مستقبل میں پراجیکٹ سن رائز کے تحت آسٹریلیا سے لندن یا نیویارک تک نان سٹاپ پروازوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس نان سٹاپ روٹ کو 2027 میں باضابطہ متعارف کرایا جائے گا ۔ائیربس کے مطابق اس طیارے میں ایک اضافی فیول ٹینک موجود ہے اور نئے ٹیسٹ کے دوران اس نے 14 ہزار 338 میل کا سفر 24 گھنٹے 24 منٹ میں طے کیا اور اس دوران مسلسل فضا میں رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...