گرمی سے نجات، بجلی کا خرچ کم،گھر ٹھنڈا رکھنے کے طریقے

گرمی سے نجات، بجلی کا خرچ کم،گھر ٹھنڈا رکھنے کے طریقے

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چند متبادل ٹیکنالوجیز اور گھریلو تدابیر اختیار کی جائیں تو کم بجلی خرچ کرکے بھی گھر کو کافی حد تک ٹھنڈا رکھا جا سکتا ہے ۔

توانائی بچانے والی جدید ٹیکنالوجیز میں الیکٹرک ہیٹ پمپس کو مؤثر متبادل سمجھا جاتا ہے ۔ یہ نظام گرمیوں میں گھر کے اندر کی گرم ہوا کو باہر منتقل کرکے ٹھنڈک فراہم کرتا ہے ، جبکہ سردیوں میں یہی ٹیکنالوجی گھروں کو گرم رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے ۔ سادہ چھت کے پنکھے بھی بہترین انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھڑکیوں اور دروازوں کے کناروں پر موجود شگاف بند کرنے سے باہر کی گرم ہوا اندر داخل نہیں ہوتی، جبکہ مناسب وینٹی لیشن بھی کمرے کو نسبتاً ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق آر سی سی کی چھت، سیمنٹ کے مضبوط سلیب، اینٹ اور پتھر جیسے مواد بہتر انتخاب ہیں۔گھر کی چھت کو سفید رنگ سے پینٹ کرنا بھی مؤثر حل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...