ایکیوپنکچر علاج کے بعد خاتون چلنے پھرنے سے بھی قاصر
ماسکو(نیٹ نیوز)روس کے شہر کراسنویارسک میں ٹانگ کے درد کے علاج کے لیے ایکیوپنکچر کروانے والی خاتون کی علاج کے بعد حالت مزید خراب ہوگئی۔
خاتون نے ٹانگ کے درد کے باعث مقامی طور پر معروف ایکیوپنکچر ماہر سے علاج کرایا۔ تاہم، صرف ایک سیشن کے بعد اس کی تکلیف میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو گئی۔شدید درد کے باعث خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے میں انکشاف ہوا کہ اس کی ٹانگ میں ایکیوپنکچر کی کم از کم 10 سوئیوں کے ٹکڑے موجود ہیں، جو مسلسل شدید درد کا سبب بن رہے تھے ۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایک ہی سیشن کے دوران اتنی زیادہ سوئیاں کیسے ٹوٹ گئیں، خصوصاً جب علاج ایک تجربہ کار معالج کی جانب سے کیا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے فی الحال اینٹی بایوٹکس تجویز کی ہیں۔ تاہم خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی حالت میں بہتری نہ آئی تو ٹانگ کا بڑا آپریشن کرنا پڑ سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments