لبوبو گڑیا کی بیکری میں انٹری، حیران کن کیکس کی تیاری
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی کھلونا ساز کمپنی پاپ مارٹ نے اپنے مشہور کردار لبوبو کو کھلونوں کی دنیا سے باہر نکال کر میٹھے پکوانوں کی دنیا میں متعارف کرا دیا ہے ۔
کمپنی نے سنگاپور میں اپنی پہلی بین الاقوامی بیکری کا افتتاح کیا ہے ، جہاں لبوبو اور دیگر مقبول کرداروں سے متاثر ہو کر تیار کیے گئے کیک، پیسٹریاں، مشروبات اور آئس کریم فروخت کی جا رہی ہیں۔ رائٹرز کے مطابق، یہ دو منزلہ بیکری سنگاپور کے ریزورٹس ورلڈ سینٹوسا میں یونیورسل سٹوڈیوز کے سامنے قائم کی گئی ہے ۔بیکری میں کھلونوں کی شکل کی 45 مختلف اقسام کی مٹھائیاں اور مشروبات فروخت کیے جا رہے ہیں، جن کی قیمت 5 سے 32 سنگاپور ڈالر کے درمیان رکھی گئی ہے ۔ ان میں بلیک سیسمی لبوبو پاپسیکل، مولی ڈبل چیز کیک اور دیگر کرداروں سے متاثرہ میٹھے شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments