یادداشت کے کمزور ہو جانے میں خوراک کابھی اہم کردار
لاہور(نیٹ نیوز)یادداشت کمزور ہونا صرف بڑھتی عمر کا مسئلہ نہیں، بلکہ خوراک بھی اس میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای اور دیگر غذائی اجزا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چکنائی والی مچھلی، جیسے سالمن، سارڈین اور میکریل، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بہترین ذریعہ سمجھی جاتی ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ بھی دماغ کے لیے مفید غذاؤں میں شامل کی جاتی ہے ۔ بیریز، خصوصاً بلیو بیریز، سٹرابیری اور بلیک بیریز، بھی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ میوے اور بیج بھی دماغی صحت کے لیے نہایت مفید سمجھے جاتے ہیں۔ اخروٹ، بادام، السی اور سورج مکھی کے بیج اومیگا تھری، صحت بخش چکنائی اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وٹامن ای دماغی خلیات کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments