مصنوعی ذہانت سے پہلی بار نئے وائرس تیار کیے جانیکادعویٰ
نیو یارک(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت کی مدد سے پہلی بار نئے وائرس تیار کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے ، تحقیق میں سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کے نظام کو استعمال کرتے ہوئے ایسے بیکٹیریوفیجز تیار کیے ، جو بیکٹیریا کو متاثر اور ختم کرتے ہیں۔
محققین کے مطابق تیار کیے گئے نئے وائرس ایسے ای کولی بیکٹیریا کو بھی ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کے خلاف قدرتی طور پر پائے جانے والے وائرس مؤثر نہیں تھے ۔تاہم، جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار ہیلتھ سکیورٹی سے وابستہ ماہرین ٹام انگلزبی اور مورٹز ہانکے نے خبردار کیا ہے کہ یہ پیش رفت بائیو سیفٹی کے لیے ایک اہم اور خطرناک موڑ ثابت ہوسکتی ہے ۔ماہرین کے مطابق جنریٹو اے آئی کے ذریعے وائرل جینوم تیار کرنے کی صلاحیت اب موجود ہے لیکن اس ٹیکنالوجی کو محفوظ انداز میں استعمال کرنے کے لیے ضروری گورننس اور حفاظتی نظام ابھی اس رفتار سے ترقی نہیں کر سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments