آکٹوپس چمٹ گیا ،مچھیرے نے مشکل سے جان چھڑائی
منیلا(نیٹ نیوز)فلپائن میں مچھیرے کے چہرے سے آکٹوپس کے چمٹ جانے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آکٹوپس نے اپنے متعدد بازو مچھیرے کے چہرے کے گرد مضبوطی سے لپیٹ رکھے ہیں جبکہ مچھیرا خود کو اس کی گرفت سے آزاد کرانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے ۔مچھیرے نے کئی مرتبہ آکٹوپس کو چہرے سے ہٹانے کی کوشش کی مگر اس کے سکشن کپ مضبوطی سے چپکے رہنے کے باعث اسے خاصی جدوجہد کرنا پڑی۔کئی کوششوں کے بعد مچھیرے نے آہستہ آہستہ آکٹوپس کی گرفت ڈھیلی کی اور اس سے نجات پائی اور آکٹوپس کو واپس پانی میں چھوڑ دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ واقعہ میں آکٹوپس کا رویہ ممکنہ طور پر دفاعی ردعمل تھا اور وہ غیر معمولی صورتحال میں اپنی گرفت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments