’’فیرومون ‘‘چیونٹیوں کو خوراک تک پہنچانے والی خوشبو

’’فیرومون ‘‘چیونٹیوں کو خوراک تک پہنچانے والی خوشبو

لندن(نیٹ نیوز)مختلف انواع کی چیونٹیوں نے کھانا تلاش کرنے کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمتِ عملی اپنا رکھی ہے۔

چند چیونٹیاں اپنے بل سے قریبی علاقوں میں خوراک کی تلاش کیلئے نکلتی ہیں اوربے ترتیب انداز میں مختلف راستوں کا جائزہ لیتی ہیں تاکہ تمام ممکنہ مواقع کے متعلق معلوم ہو سکے ۔خوراک کی تلاش کے دوران چیونٹیاں زمین پر راستہ بتانے والی فیرومون یعنی ایک خاص خوشبو چھوڑتی جاتی ہیں، دوسری چیونٹیاں اس کیمیائی خوشبو کا پیچھا کرتے ہوئے اسی راستے تک پہنچ جاتی ہیں۔ جو چیونٹیاں خوراک تک پہنچنے کا سب سے مؤثر راستہ دریافت کر لیتی ہیں، وہ خوراک لے کر نسبتاً تیزی سے واپس لوٹتی ہیں اور راستے میں دوبارہ اپنی مخصوص خوشبو چھوڑ جاتی ہیں اور یوں خوراک کی تلاش میں نکلنے والی دیگرچیونٹیوں تک اس راستے کی معلومات جلد پہنچ جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...