گھر میں چوری کیلئے داخل ہوانشے میں دھت چور سوگیا
رنگا ریڈی (نیٹ نیوز)بھارت میں گھر میں چوری کی واردات کیلئے داخل ہونے والا چور سو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں چور گھر میں نقدی اور زیورات چرانے کیلئے داخل ہوا اور نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے گھر کے اندر ہی سو گیا۔گھر والے چور کی موجودگی سے لاعلم تھے اور اس وقت سو رہے تھے صبح جب وہ اٹھے تو اسے دیکھ کر حیران رہ گئے ۔اہلخانہ نے فوراً پڑوسیوں کو آگاہ کیا جنہوں نے اس شخص کو گھیر لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ چوری کے ارادے سے گھر میں داخل ہوا تھا لیکن نشہ کی وجہ سے سو گیا تھا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر چور کو گرفتار کرلیا اور رہائشیوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اپنے گھروں اور سامان کی حفاظت کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments