یوٹیوب کا ویڈیوز کے ویوز شمار کرنے کے طریقہ میں تبدیلی کا اعلان

 یوٹیوب کا ویڈیوز کے ویوز شمار کرنے کے طریقہ میں تبدیلی کا اعلان

لاہور(نیٹ نیوز)یوٹیوب نے ویڈیوز کے ویوز شمار کرنے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کا اعلان کردیا ہے ۔

جس کے بعد کریئیٹرز کو اپنی ویڈیوز پر پہلے کے مقابلے میں زیادہ ویوز نظر آنے کا امکان ہے ۔نئے نظام کے تحت 24 اگست سے یوٹیوب پر کسی ویڈیو کا ویو اس وقت شمار ہوجائے گا جب ویڈیو چلنا شروع ہوگی۔ یہ وہی طریقہ ہے جو گزشتہ سال یوٹیوب شارٹس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جبکہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسے دیگر پلیٹ فارمز بھی اسی نوعیت کا طریقہ استعمال کرتے ہیں۔ اس تبدیلی سے قبل یوٹیوب پر طویل دورانیے کی ویڈیو کا ایک ویو شمار ہونے کے لیے صارف کا کم از کم 30 سیکنڈ تک ویڈیو دیکھنا ضروری تھا۔تاہم، یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ ‘انگیجڈ ویوز’ کا موجودہ میٹرک ختم نہیں کیا جائے گا۔ نئے نظام کے نتیجے میں ویڈیو کے مجموعی ویوز بڑھ سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...