ناشپاتی وزن کم کرنے کے لئے بے حد مددگار پھل
لاہور(نیٹ نیوز)ناشپاتی ایسا پھل ہے جو دنیا میں لاکھوں سال سے پیدا ہورہا ہے ، یہ زیادہ دیر تک خراب نہ ہونے والا پھل ہے اوراس سے وزن کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔
اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اسکی سب سے پہلے چین اور مشرق وسطیٰ میں کاشت کی گئی، اس وقت امریکی ریاست اوریگن اور واشنگٹن میں اسکی پیداوار سب سے زیادہ ہے ، وہاں 1600سے زیادہ کاشتکار ناشپاتیاں اگاتے ہیں۔ چینی تاجر اسے پہلی مرتبہ امرتسر کے گاوں ہرساچینا لائے تھے ، اسے بھارتی پنجاب میں پتھر نخ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔یوپی اور ہما چل پردیش میں اسکا نام گولا پیئر ہے ۔ متعدد جائزہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسے اگر آپ روزانہ کی خوراک میں شامل کرلیں تو یہ صحت کیلئے بیحد مفید ہے ،اسے سیب کا قریبی کزن قرار دیا جاتا ہے ، اس میں کیلوریز بہت کم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments