آسمانی بجلی کے کلاک ٹاور سے ٹکرانے کاحیرت انگیز منظر

آسمانی بجلی کے کلاک ٹاور سے ٹکرانے کاحیرت انگیز منظر

مکہ مکرمہ (نیٹ نیوز )مکہ مکرمہ میں حیرت انگیز منظردیکھنے کو ملا جب آسمانی بجلی کلاک ٹاور سے ٹکرا گئی۔

یہ غیر معمولی منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے ۔مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے دوران آسمانی بجلی کے کلاک ٹاور سے ٹکرانے کا حیرت انگیز منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید برقی سرگرمی کے دوران اچانک آسمانی بجلی مکہ کے مشہور کلاک ٹاور کے بالائی حصے سے ٹکراتی ہے اور آسمان روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے ۔یہ غیر معمولی منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے جبکہ ویڈیو بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ۔صارفین کی جانب سے اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور وقت کیساتھ ساتھ بڑھتا ہی جارہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...