مینڈک جیسی آواز والا بندر، کانگو میں نئی نسل دریافت
کنساشا(نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے افریقہ کے ملک جمہوریہ کانگو کے رین فارسٹ میں بندر کی ایک نئی اور منفرد نسل دریافت کی ہے ، جسے مقامی لوگ لکوویلی کہتے ہیں۔
یہ نارنجی مائل ہونٹوں والا ایسا بندر ہے جو مینڈک کی طرح آواز نکالتا ہے ۔لکویلی بندر جمہوریہ کانگو کے لومی نیشنل پارک کے بارانی جنگلات میں درختوں کی بلند شاخوں پر رہتے ہیں۔ سائنسدانوں کو پہلی مرتبہ 2008 میں ان بندروں کی موجودگی کا اشارہ ملا اور2018 میں ایک اور محقق نے اس بندر کی موجودگی کی تصدیق کی ۔محققین نے ان غیر معمولی بندروں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے اگلے چار برس لومی نیشنل پارک اور اس کے اطراف کا سفر کیا۔ انہوں نے علاقے کے 52 دیہات کے لوگوں سے بات کی تاہم صرف آٹھ دیہات میں ایسے افراد ملے جو ان بندروں سے واقف تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments