فلمی اندازمیں چوری ،میوزیم سے کروڑوں کا سامان غائب

فلمی اندازمیں چوری ،میوزیم سے کروڑوں کا سامان غائب

میڈرڈ(نیٹ نیوز)یورپی ملک سپین میں چور فلمی انداز سے ایک میوزیم سے قدیم عہد کے خزانے کو چند منٹ میں چرا کر غائب ہوگئے ،یہ واقعہ سپین کے قصبے ویلینا میں پیش آیا۔

ایک ہزار قبل مسیح کے عہد کے اس خزانے کو 1963 میں ایک خشک ہو جانے والے دریا سے دریافت کیا گیا تھا۔ہزاروں سال قبل ایک کشتی اس خزانے کو لے جاتے ہوئے ڈوب گئی تھی اور اس میں سونے کے بریسلیٹ، 11 ڈونگے ، 3 بوتلیں اور دیگر اشیا موجود تھیں۔مئی 2024 سے یہ خزانہ قصبے میں تعمیر کئے جانے والے نئے ویلینا میوزیم میں رکھا تھامگر ایک روز قبل چند چوروں نے میوزیم پر دھاوا بول کر 4 منٹ کے اندر اس خزانے کی 66 طلائی اشیا کو چرا لیا۔مقامی حکام کے مطابق میوزیم کا الارم صبح 5 بجکر 20 منٹ پر بجنا شروع ہوا اور چور 5 بجکر 24 منٹ میں وہاں سے غائب ہو چکے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...